۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے ظلم و دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کی، عظیم خدمات پر داد تحسین پیش کرتے ہیں۔ استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے،جنرل قاسم سلیمانی جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف عملی طور پر جدوجہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ استعماری قوتوںکے منصوبوں کو بھی اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا وہ داد تحسین کے مستحق ہیں ، دنیا کے امن کےلئے ضروری ہے کہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے، یہی زندہ قوموں اور آزاد معاشروں کی پہچان ہوا کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو عظیم مزاحمت کاروں شہیدجنرل قاسم سلیمانی، عراق کے ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قاسم سلیمانی شہید جرات ، بہادری کا نہ صرف نشان تھے بلکہ انہوں نے دہشت گردی کےخلاف عملی طور پر جدوجہد کی اور بہت بڑے فتنوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ استعماری قوتوں کے منصوبوں کو بھی اپنی حکمت عملی سے خاک میں ملایا ۔ دنیا کے امن کےلئے ضروری ہے کہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے ، یہی زندہ قوتوں ، آزاد معاشروں اور حریت پسندوں کی پہچان ہوا کرتی ہے اور اسی شان سے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جام شہادت نوش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ ہے، نہ خود اپنے قوانین اور نہ ہی بین الاقوامی حدود کا کوئی لحاظ، استعماری جارحیت تمام حدیں کراس کر چکی ہے، استعماری جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ استعمار جب چاہے جہاں چاہے اس خطے اور ملک کو تاراج کر دیتا ہے۔قرآن پاک کی سورة النمل کی آیت 34 میں ارشاد بانی ہے کہ ”بادشاہ جب کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں“ اسی استعماری کھلی جارحیت کی وجہ سے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل جیسا ناجائز وجود پروان چڑھا، جاپان (ناگاساکی، ہیروشیما) عراق، افغانستان اور شام میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے، ان ملکوں میں تباہی پھیلائی گئی اور عوام کو اپنے ہی وطن میں مہاجر بنا دیا گیا۔

آخر میں کہا کہ ہم استعماریت، ظلم، جبر کیخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .